چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کی قوت میں اضافے کیلئے پر عزم ہیں : جنرل باجوہ
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) پاک فوج کے آرٹلری کور کے کثیر الجہتی لانچ راکٹ سسٹم میں اے 100 راکٹ کو شامل کرلیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سائنسدانوں اور انجینیئرز نے اے 100 راکٹ کو مقامی سطح پر تیار کیا ہے۔ راکٹ 100 کلو میٹر کے فاصلے تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ راکٹ کی آرٹلری کور میں شمولیت کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں سائنسدانوں اور انجینیئرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مقامی سطح پر اے 100 راکٹ تیار کیا جو بلاشبہ پاک فوج کی دفاعی استعداد میں اضافے کا سبب بنے گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہم مسلح افواج کی قوت میں اضافے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ وہ درپیش چیلنجز سے نمٹ سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت نے حالیہ عرصے میں متوازن پیش رفت برقرار رکھی ہے اور دفاعِ پاکستان میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ ا ۔ پاکستان کی دفاعی صنعت نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ا?ر) کے مطابق اے 100 راکٹ میں ملٹی پل لانچ سسٹم سے فائر کیا جا سکتا ہے اور سو کلومیٹر کی حد تک دشمن فوج کی صفوں میں تباہی مچا سکتا ہے۔
راکٹ شامل