ولی عہد ابوظہبی کل پاکستان کا دورہ کرینگے ،یواے ای سے تاخیری ادائیگیوں پر3ارب 20کروڑ ڈالرکا تیل ملنے کی امید

ولی عہد ابوظہبی کل پاکستان کا دورہ کرینگے ،یواے ای سے تاخیری ادائیگیوں ...

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے تاخیری ادائیگیوں کی بنیاد پر 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ملنے کی امید ہے۔پٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے دوران سعودی عرب کی طرز پر تاخیری ادائیگیوں پر تیل کی سہولت ملنے کی امید ہے۔اس سے قبل سعودی عرب بھی پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل فراہم کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو ایل این جی درآمد کیلئے اسلامی ترقیاتی بینک کے ادارے انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپویشن سے بھی تاخیری ادائیگیوں پر ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی سہولت ملنے کی امید ہے۔

تیل کی امید

مزید : صفحہ اول


loading...