مہمند ڈیم کو کالا باغ کی طرح متنازعہ بنانے نہیں دینگے : فیصل واؤڈا

مہمند ڈیم کو کالا باغ کی طرح متنازعہ بنانے نہیں دینگے : فیصل واؤڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر228 مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن) اور پیپلز پارٹی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے ڈیم پر سیاست کر رہی ہیں مگرمہمند ڈیم کو کالا باغ کی طرح متنازعہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور13 جنوری کو مہمند ڈیم کی تعمیر کا افتتاح ہر صورت میں ہوگا ۔نجی ٹی وی سے انٹرویومیں فیصل واؤڈا نے مہمند ڈیم کی تعمیر کو ایک میگا قومی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومتوں کے ادوار میں ڈیم تعمیر نہیں کیے جا سکے تاہم موجودہ حکومت نے پانی کا ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیموں کی تعمیر کا عزم کر رکھا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو قومی مصالحتی آرڈیننس (این آر او) نہیں دیا جائے گا۔فیصل واوڈا نے مزیدکہا کہ وہ ملک کے عوام کے خادم ہیں تاہم ملکی خزانہ لوٹنے والوں کے نہیں ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ رزاق داؤد کاڈیسکون کنسورشیم سے کوئی تعلق نہیں اوروزیراعظم کے مشیرتجارت کاعہدہ سنبھالنے سے پہلے رزاق داؤد ڈیسکون کمپنی سے مستعفی ہوچکے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہمندڈیم کی تعمیر کاٹھیکہ ڈیسکون کمپنی کودینے کے حکومتی فیصلے پرنقطہ چینی سے ملک کونقصان پہنچ رہاہے۔ دریں اثناء وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفد نے صحافیوں کو درپیش مسائل سے وزیر اطلاعات کو آگاہ کیا۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ موجودہ حکومت اظہار رائے کے آئینی اور بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ اشتہارات کے واجبات کی مد میں وفاقی حکومت نے 23 کروڑ ،پنجاب نے 17کروڑ جبکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے تین کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت میڈیا ورکرز کے ساتھ ہے، ورکرز کو ملک کا قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -