وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات ، پاکستان ، ترکی کا افغان مسئلے کے پر امن حل کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کا عزم

وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات ، پاکستان ، ترکی کا افغان مسئلے کے پر امن ...

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) ترکی نے افغان امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل ہے ٗ دونوں ممالک کی طرف سے افغانستان کے مسئلے کے جلد پر امن حل کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گے جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان اور کشمیر سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان اور ترکی کے موقف میں یکسانیت خوش آئند ہے ۔جمعہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو سے انقرہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ تعلقات، تجارت ، سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ کو خطے میں روابط کے فروغ اور افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے کیے گئے اپنے حالیہ دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کی طرف سے افغانستان کے مسئلے کے جلد پر امن حل کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل ہے اور ترکی افغان امن کے لئے پاکستان کی کاوشوں کا معترف ہے ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان اور کشمیر سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان اور ترکی کے موقف میں یکسانیت خوش آئند ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات حکومتوں تک محدود نہیں ۔ ہماری محبت کے پیچھے ثقافت، مذہب اور عوام کی محبت کارفرما ہے ۔ بعدازاں پاکستان اور ترکی کے مابین انقرہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ ترک وفد کی قیادت وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کی۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ان مذاکرات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ تھیں ۔دوران مذاکرات پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ تعلقات، تجارت ، سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کی طرف سے افغانستان کے مسئلے کے جلد پر امن حل کے لیئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان ،ترکی

مزید : صفحہ اول


loading...