تحریک انصاف کے آئین میں ترامیم کی سفارشات تیار

تحریک انصاف کے آئین میں ترامیم کی سفارشات تیار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی خصوصی کمیٹی نے پارٹی آئین میں ترامیم کی سفارشات تیار کرلیں جن کی منظوری چیئر مین عمران خان جلد پارٹی اجلاس بلاکر دیں گے۔تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد کی زیر قیادت کمیٹی نے کارکنوں اور رہنماؤں کی مشاورت سے پارٹی آئین میں ترامیم مرتب کی ہیں۔ترمیم شدہ سفارشات کے مطابق پارٹی کی تنظیم سازی میں ریجنل سسٹم ختم کر دیا گیا جبکہ مرکز ،صوبائی ، ڈویڑنل ، ضلعی اور تحصیل سسٹم کے علاوہ کارپوریشن کی سطح پر تنظیم سازی ہوگی۔پارٹی آئین کے لیے پارٹی میں انٹرا پارٹی الیکشن باقاعدگی سے کرانے کی بھی ترمیم کی سفارش کی گئی ہے۔ جس کے مطابق پارٹی میں خواتین کو بھر پور نمائندگی دی جائے گی ، سالانہ ممبر شپ فیس بھی ہو گی۔چیئرمین کی منظوری سے پارٹی میں رکنیت سازی ہر سال کی جائے گی اور پارٹی رکنیت سازی کے لئے باقاعدہ فیس مقرر جائے گی۔

پی ٹی آئی آئین

مزید : صفحہ اول


loading...