انتہائی مطلوب 474 دہشتگردوں کی فہرست جاری ، وفاقی وزرات داخلہ کی صوبوں کو گرفتار ی کی ہدایت

انتہائی مطلوب 474 دہشتگردوں کی فہرست جاری ، وفاقی وزرات داخلہ کی صوبوں کو ...

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں انتہائی مطلوب 474 دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست ارسال کر دی اورصوبوں کو ہد ایت کی گئی کہ ٹیمیں تشکیل دے کر ان دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔ فہرست کے مطابق پنجاب سے 121، سندھ64،خیبر پختونخوا 189 ، بلوچستا ن 28،گلگت بلتستان سے 28اور اسلام آباد سے 30 انتہائی مطلوب دہشت گرد فہرست میں شامل ہیں۔ فہرست میں موجود دہشت گرد نا صرف دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب ہیں بلکہ ہائی پروفائل کیسز میں بھی مطلوب ہیں۔

دہشتگرد فہرست

مزید : صفحہ اول


loading...