پاکستان مدد کرے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لا کر جنگ ختم کر سکتے ہیں : امریکی سینیٹر

پاکستان مدد کرے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لا کر جنگ ختم کر سکتے ہیں : امریکی ...

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ طالبان سے معاہدے کے بدلے پاکستان کو آزاد تجارتی سمجھوتے کی ترغیب دی جائے۔امریکی چینل کو انٹرویو میں سینیٹرلنزے گراہم نے کہا کہ امریکہ کو نئے ابھرنے والے خطرے داعش پر بھرپور توجہ دینی چاہیے جیسا کہ میں نے دورہ افغانستان کے دوران دیکھا کہ وہاں داعش بھرپورطریقے سے موجود ہے۔جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر نے کہا کہ اگر پاکستان ہماری مدد کرے تو ہم طالبان کو مذاکرات کی میز پرلا کر جنگ کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ اس طرح ہمیں داعش کیخلاف کارروائیوں کا بھرپور موقع میسر آئے گا۔ سینیٹر لنزے گراہم نے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جارحانہ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی سے متعلق فیصلوں کی بھی تعریف کی۔امریکی صدر کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے لنزے گراہم ڈونلڈٹرمپ کے قریبی دوست ہیں اور انہوں نے حال ہی میں افغانستان کا دورہ کیا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...