ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ آج منائی جائیگی ، بلاول لاہور میں ککیک کاٹیں گے

ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ آج منائی جائیگی ، بلاول لاہور میں ککیک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور، اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ، سٹاف رپورٹر،این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ آج5 جنوری (ہفتہ) کو منائی جائے گی۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاہور میں منعقدہ تقریب میں اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔ پیپلز پارٹی لاہور کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے جنوری کا پورا مہینہ سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ذوالفقار علی بھٹو نے 5جنوری 1928ء کو لاڑکانہ کے قریب سر شاہنواز بھٹو کے گھر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1951ء میں نصرت بھٹو سے شادی کی۔ بھٹو سکندر مرزا کی کابینہ کے رکن اور وزیر خارجہ بھی رہے۔بعد ازاں انہوں نے 1967 ء میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور 70کے انتخابات میں ان کی جماعت مغربی پاکستان کی اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئی۔بنگلادیش کے قیام کے بعد ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے پہلے سویلین مارشل لا ایڈمنسٹریٹر، صدر اور بعد ازاں منتخب وزیراعظم بنے۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج دورہ پر لاہور آئیں گے۔ بلاول بھٹو لاہو رہائیکورٹ میں وکلاء اور کارکنوں سے خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔بلاول بھٹو پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے جس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سلمان تاثیر کی 8 ویں برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان تاثیر پکا جیالا اور جمہوریت کا سپاہی تھا،وہ پنجاب میں رواداری اور ترقی پسند سوچ کی بلند و توانا آواز تھے ۔بلاول بھٹو زرداری نے سلمان تاثیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و جبر کا نشانہ بننے کے باوجود تاثیر خاندان کا عزم و حوصلہ غیرمتزلزل ہے۔سلمان تاثیر اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ سلمان تاثیر کا خوں رائیگاں نہیں جائیگا۔انہوں نے کہا کہزوال پسند قوتوں کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے ،سلمان تاثیر پارٹی کی قیادت، کارکنان اور عوام کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے جنم دن پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انسانی عزت و وقار اور آزادی کے اصول پر ثانت قدم رہتے ہوئے طاقت کے سرچشمہ عوام ہیں کے نعرے کو حقیقت کا روپ دینگے۔آصف زرداری نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے راکھ کا ڈھیر بنے ہوئے ملک کی دوبارہ تعمیر کی اور ملک کو باوقار مملک میں شامل کرایا۔ شہید قائد عوام نے قوم کو نیا حوصلہ دیا، کچلے ہوئے طبقات کو طاقت بخشی، عوام کو سوچنے کے لئے شعور۔بولنے کے زبان اور وقار کے ساتھ سر اٹھا کر جینے کا ڈھنگ سکھایا۔ آصف زرداری نے کہا کہ قائد عوام شہید اپنے مالک اور غریب عوام سے عشق کرتے تھے اس عشق کی خاطر انہوں نے تختہ دار قبول کیا۔ آصف زرداری نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی اپنے بانی چیئرمین کے فلسفہ پر عمل پیرا ہے پیپلز پارٹی ایسے عناصر کے راستے میں مضبوط رکاوٹ بنی رہے گی جو جمہوریت کو کمزور کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قائد عوام کے ہر خواب کی تعبیر کریگی۔
زرداری

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر،آئی این پی )سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمن اور چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا ۔جمعہ کوپیپلزپارٹی کے چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یہاں سینیئر صحافی حامد میر کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت کی اس موقع پر مولانا فضل الرحمن اور چوہدری شجاعت حسین کی بھی ان سے ملاقات ہوئی۔اس دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں زرداری خاندا ن کے خلاف نیب کیسز اور مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اپوزیشن کی آئندہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
زرداری ملاقات

مزید :

صفحہ اول -