نیب کو شہباز شریف کیخلاف جیل میں تحقیقات کرنیکی اجازت مل گئی

نیب کو شہباز شریف کیخلاف جیل میں تحقیقات کرنیکی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار)لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے خلاف جیل میں تحقیقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ نیب کے پراسکیوٹر نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی۔ جس میں نیب پراسکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نیب نے شہباز شریف کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات بنانے سے متعلق شہباز شریف اور ان کی اہلیہ سے تحقیقات کرنی ہے۔ شہباز شریف کی صحت چونکہ اجازت نہیں دیتی کہ انہیں نیب آفس میں تحقیقات کے لئے بلایا جائے۔ اس لئے نیب کو شہباز شریف سے جیل میں تحقیقات کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ سے بھی تحقیقات کرنے کی اجازت دی جائے۔
اجازت

مزید :

صفحہ اول -