العزیز ریفرنس ، نواز شریف کی سزا معطلی درخواست دوسری ببار اعتراض کیساتھ واپس

العزیز ریفرنس ، نواز شریف کی سزا معطلی درخواست دوسری ببار اعتراض کیساتھ واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے میاں نوازشریف کی جانب سے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست کو دوسری بار اعتراض لگاکر واپس کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے اعتراض کے بعد نوازشریف کے وکیل نے گزشتہ روز درخواست کو مکمل کرکے ایک بار پھر دائر کیا تاہم رجسٹرار نے دوسری بار بھی سابق وزیراعظم کی اپیل پر اعتراض لگاکر اسے واپس کردیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کے ساتھ منسلک دستاویزات کے مدھم ہونے پر اعتراض دائر کیا۔ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کے وکلا درخواست پر اعتراض دور کرکے آج دوبارہ دائر کریں گے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف نیب اپیلوں کے معاملہ میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دئیے۔ رجسٹرارآفس کی جانب سے درخواستوں کیساتھ طلب کئے گئے بیان حلفی قومی احتساب بیورو نے جمع کروا ئے ۔رجسٹرار آفس سے اپیلیں چیف جسٹس آفس ارسال کی جائیں گی اورچیف جسٹس اطہر من اللہ نیب کی اپیلوں کو سماعت کیلئے مقرر کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -