میری رائے میں اپوزیشن کو ملاقات کیلئے چیئرمین نیب کے پاس نہیں جانا چاہئے

میری رائے میں اپوزیشن کو ملاقات کیلئے چیئرمین نیب کے پاس نہیں جانا چاہئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ میری رائے میں تو اپوزیشن کو چیئرمین نیب سے ملاقات کیلئے ان کے پاس نہیں جانا چاہئے اگر اپوزیشن سمیت کسی بھی رہنما کو نیب کے کام پر کوئی تحفظات ہیں تواس کے لئے بہترین پلیٹ فارم اسمبلی ہے اور وہاں سے اس نیب کے قانون کو بدلنے کیلئے ترامیم کی جانی چاہئے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مناسب ہو گا کہ اپوزیشن والے چیئرمین نیب کے پاس جانے کی بجائے نیب کے قوانین کو تبدیل کرنے کیلئے اپنا ایک اجلاس منعقد کریں ایک متفقہ پالیسی بنائیں ایک متفقہ سفارشات پر مبنی بل تیار کریں اسے اسمبلی میں پیش کریں ہم ان کا ساتھ دیں گے ۔
سعید غنی

مزید :

صفحہ اول -