اپوزیشن کو نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ملاقات کے مثبت سیاسی اثرات ہونگے
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سب جماعتوں کو نیب کے کام کے طریقہ کار پر اعتراض ہے اگر اپوزیشن نیب سے ملاقات کر لیتی ہے اور اپنے تحفظات ان تک پہنچاتی ہے اور اس کے بعد یقینی طور پر اس کے سیاست پر اچھے اثرات ہی مرتب ہوں گے کیونکہ اس وقت اپوزیشن کی اکثریت کا خیال ہے کہ ان کی پگڑیوں کو اچھالا جارہا ہے ۔ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کے ریمانڈ کا بھی تعین کیا جائے گا اور ان کی تفتیش کے حوالے سے بھی اپوزیشن کو جو تحفظات ہیں اس کے حوالے سے بھی کوئی ایسی حکمت عملی اختیار کی جائے کہ جب تک کسی پر بھی الزامات ثابت نہ ہو جائیں تب تک ان کی عزتوں کو میڈیا پر اچھالنے سے گریز کیا جائے۔
طلال چودھری