امید ہے ملاقات کے بعد اپوزیشن کے نیب سے متعلق منفی خیالات ختم ہو جائیں گے

امید ہے ملاقات کے بعد اپوزیشن کے نیب سے متعلق منفی خیالات ختم ہو جائیں گے

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے خود چیئرمین نیب کو ایک خط لکھ کر ان سے ملاقات کے لئے وقت مانگا تھا اس لئے اب اپوزیشن کو ان سے ملاقات بھی کرنی چاہئے مجھے امید ہے کہ اس ملاقات کے بعد اپوزیشن کے اس ادارے کے بارے میں جو منفی خیالات ہیں وہ ختم ہو جائیں گے اور اس ملاقات کے سیاست پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے اور خود ماضی کے اپوزیشن لیڈر اور اس وقت کی حکومت جو آج اپوزیشن میں ہے انہوں نے ملکر ہی اس کے چیئرمین کا نام تجویز کیا تھا اب اگر اپوزیشن کو ان کے کام سے کوئی شکایت ہے تو مل بیٹھ کر اس کا مثبت حل نکل آئے گا ۔

مزید : صفحہ اول


loading...