ہمیں اپوزیشن کی ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں لیکن کرپٹ افراد کو حساب تو دینا پڑے گا

ہمیں اپوزیشن کی ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں لیکن کرپٹ افراد کو حساب تو دینا ...

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ اپوزیشن نیب کے چیئرمین سے ملاقات کر لے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اپوزیشن کا کوئی لیڈر ہو یا پھر کوئی اور شخص ہو جس نے بھی کرپشن کی ہے اس کو حساب تو دینا پڑے گا ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ موجودہ حکومت نے نہیں بلکہ ماضی میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے ہی ملکر بنایا تھا اور کسی عجیب بات ہے کہ اب ان دونوں جماعتوں کو ہی اس ادارے پر اعتراض ہے اگر انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی ہے تو پھر ان کو اس ادارے سے کیا پرابلم ہے نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے اس کے پاس جس کی بھی شکائت جاتی ہے وہ اس کو طلب کر لیتے ہیں چاہئے وہ کوئی حکومتی عہدیدار ہی کیوں نہ ہو وزیراعلی کے پی کے بھی نیب میں پیش ہو چکے ہیں اور اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دے چکے ہیں ۔

جہانگیر خان ترین

مزید : صفحہ اول


loading...