ملاقات کرنے میں کوئی حرج نہیں،تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے
ممتاز اینکر پرسن پی جے میر نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے نیب بھی ہمارا قومی ادارہ ہے اپوزیشن ان سے اگر ملاقات کرنا چاہتی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ تمام ادارے ایک دوسرے کے لئے مقدم ہونے چائیں آئین نے ہر ادارے کا کردار متعین کیا ہے اسے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے ۔ پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے اگر اپوزیشن یا حکومت کو نیب کے قوانین کے متعلق اعتراضات ہیں تو انھیں معاملات کو پارلیمنٹ میں لا کر ترمیم کرنی چاہئے سیاست نہیں ہونی چائیے ۔اس وقت ملک اداروں کے ٹکراؤ بے یقینی اور افراتفریح کا متحمل نہیں ہے ۔معاملات اور مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہیے ۔
پی جے میر