ای سی ایل میں شامل 172 افراد کے لسٹ جائزہ کمیٹی کے سپرد

ای سی ایل میں شامل 172 افراد کے لسٹ جائزہ کمیٹی کے سپرد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت داخلہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے گئے 172 ناموں کی فہرست جائزہ کمیٹی کے سپرد کر دیئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ای سی ایل جائزہ کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری تھری کرینگے ٗ دیگر اراکین میں جوائنٹ سیکرٹری لاء ، جوائنٹ سیکرٹری اور سیکشن افسر ای سی ایل شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری تھری سے جے آئی ٹی کے سربراہ احسان صادق کی غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں ای سی ایل میں ڈالے گئے 172 ناموں کی فہرست جائزہ کمیٹی کے سپرد کر دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں کا ازسرنو جائزہ لینے کے لیے جے آئی ٹی ارکان جائزہ کمیٹی میں پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے ارکان تیاری کے ساتھ جائزہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے جس کیلئے جے آئی ٹی سربراہ احسان صادق نے ای سی ایل جائزہ کمیٹی سے وقت مانگ لیا ۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ آئندہ چند میں طے کر لی جائے گی۔

لسٹ سپرد

مزید : صفحہ اول


loading...