عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ،عثمان بزدار

عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ،عثمان بزدار

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے عوامی فلاح و بہبود کے بعض منصوبوں میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار اور متعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری منصوبوں میں ایک لمحے کی بھی تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ کو متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے منصوبوں اور پروگراموں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ کی ہدایت کی کہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے روڈمیپ پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں صرف کام کرنے والوں کی عزت ہوگی جبکہ عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں میں تاخیر کرنے والوں سے بازپرس ہوگی۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سے سول سیکرٹریٹ کے دربار ہال میں مختلف شہرو ں سے آئے سینکڑوں لوگوں نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے درخواستیں دیں،وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات دئیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب

مزید : صفحہ اول


loading...