پاکستانی حکام کاوفد ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کیلئے آج آسٹریلیا جائیگا

پاکستانی حکام کاوفد ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کیلئے آج آسٹریلیا جائیگا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے حکام کا ایک وفد ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کرے گا اور منی لانڈرنگ کے خلاف کیے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرے گا۔ میڈیا رپورپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد آج ہفتہ کوقطر کے راستے آسٹریلیا کے شہر سڈنی روانہ ہوگا۔ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے جانیوالے وفد کی قیادت سیکریٹری خزانہ عارف احمد خان کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف آئی اے، ایف بی آر، ایف ایم یو، وزارت داخلہ کے نمائندوں سمیت ڈی جی نیکٹا بھی شامل ہیں۔پاکستانی وفد ایف اے ٹی ایف حکام کے ساتھ تین روزہ مذاکرات کرے گا اور پاکستان رسک اسیسمنٹ رپورٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف مشترکہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرے گا۔

وفد

مزید : صفحہ اول


loading...