شیخ رشید صرف ایل این جی کے سپیلنگ ہی بتا دیں، شاہد خاقان عباسی

شیخ رشید صرف ایل این جی کے سپیلنگ ہی بتا دیں، شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شیخ رشید صرف ایل این جی کے اسپیلنگ ہی بتا دیں، شیخ رشید میں ہمت ہے توسامنے بیٹھ کرایل این جی کے معاملے پربات کرے، جس کامعاملے سے کوئی تعلق نہیں ان افسران کو عدالت میں بلایا جارہا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے کرتے ہوئے کہا کہ طیارے سرکاری ہوتے ہیں کسی کی جاگیر نہیں ہوتے۔ میرے پاس بطور وزیراعظم 2طیارے تھے۔اسحاق ڈار ملک سے باہر کس کے طیارے پر گئے معلوم نہیں ہے۔اگر کسی کے پاس میرے خلاف ثبوت ہیں تومقدمہ درج کروادیں ، اور میرے خلاف ثبوت بھی لے آئیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید میں ہمت ہے توسامنے بیٹھ کرایل این جی کے معاملے پربات کرے۔۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کوئی سلطنت نہیں کہ جس کا کوئی جانشین ہو۔ن لیگ میں باقاعدہ انتخاب کے ذریعے صدر منتخب ہوتا ہے۔شہبازشریف کے بعد جس کو پارٹی کارکنان چاہیں گے وہ صدر بن جائے گا۔ لوگ نوازشریف کے کاموں کو پسند کرتے ہیں۔ نوازشریف جلا وطنی کو قبول نہیں کریں گے۔ بھٹو کوپھانسی دیے 40 سال گزر گئے لیکن آج بھی بھٹو کو ووٹ پڑتا ہے۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے بغیر ووٹ لیکر دکھائیں؟ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر بات نہیں ہورہی۔
شاہد خاقان

مزید :

صفحہ اول -