وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاسوں میں24 دسمبر تک شرکت کی، فرخ سلیم

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاسوں میں24 دسمبر تک شرکت کی، فرخ سلیم

اسلام آباد (این این آئی)ماہر معیشت فرخ سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے 3 ماہ میں کبھی یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ اب حکومت کے ترجمان نہیں رہے ٗانہوں نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں 24 دسمبر تک باقاعدگی سے شرکت بھی کی تھی۔ ایک انٹرویومیں فرخ سلیم نے واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں 24 دسمبر تک وہ باقاعدگی سے شرکت کرتے رہے ہیں اوراس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ انہیں تعینات ہی نہیں کیا گیا تھا۔اس سے قبل گزشتہ دنوں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ فرخ سلیم کبھی بھی حکومت کے ترجمان نہیں رہے۔

فرخ سلیم

مزید : صفحہ اول


loading...