بھارت کشمیر کھو چکا،مودی سرکار کی پالیسیوں سے نیپالی بھی متنفر،یشونت سنہا

بھارت کشمیر کھو چکا،مودی سرکار کی پالیسیوں سے نیپالی بھی متنفر،یشونت سنہا

نئی دہلی (صباح نیوز) سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کہا کہ بھارت کشمیر کو کھو چکا ہے بھارت کشمیریوں کو طاقت کے زور پر کچلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا بھارتی پالیسیوں کے باعث نیپال کے عوام بھارت سے نفرت کرتے ہیں اور کشمیریوں کی نفرت ان سے کہیں زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پالیسیوں میں ہم ایک سے بڑھکر ایک غلطیاں کرتے جا رہے ہیں سب سے بڑی غلطی کشمیریوں پر طاقت کا استعمال ہے مذاکرات کے بجائے طاقت کے استعمال کو ہم مسئلے کا حل سمجھ بیٹھے ہیں طاقت کا استعمال جمہوریت اور انسانی حقوق کے خلاف ہے طاقت استعمال کر کے لوگوں کو ظالمانہ طریقے سے مارا جا رہا ہے میں نے بھارتی حکام کو بتایا کہ میں نے جموں اور وادی کے دورے کے دوران محسوس کیا کہ کشمیری بھارت سے بے پناہ نفرت کرتے ہیں وادی کے لوگوں کا جذبہ حریت ماضی سے کہیں زیادہ ہے ہم نے جموں کشمیر کے بالخصوص کشمیر وادی سے تعلقات تباہ کر دیے ہیں۔

یشونت سنہا

مزید : صفحہ اول


loading...