اناڑی حکومت عام آدمی پر تجربے کر رہی ہے،حمزہ شہباز

اناڑی حکومت عام آدمی پر تجربے کر رہی ہے،حمزہ شہباز

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے ر ہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ اناڑی حکومت عام آدمی پر تجربے کر رہی ہے۔ جس کے باعث حکومت نے عام شہری کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے جبکہ حکومت اپنے انجام کو جلد پہنچنے والی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مختلف راہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...