وزیر اعظم اپنا، وفاقی وزرا ء معاونین کے نوٹیفکیشن سامنے لائیں ،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ لگتا ہے حکومت جعلی نوٹیفیکیشن جاری کررہی ہے ٗعوام جاننا چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم کا بطور وزیر اعظم نوٹیفکیشن ہوا یا نہیں؟ وزیر اعظم اپنا، وزرا اور معاونین کے نوٹیفکیشن بھی قوم کے سامنے لائیں ٗ کابینہ میں بغیر نوٹیفکیشن جو لوگ بیٹھ رہے ہیں اسکی بھی تحقیقات ہونا چاہئیں۔ جمعہ کو ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ویڈیو بیان میں کہاکہ لگتا ہے حکومت جعلی نوٹیفکیشن جاری کررہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ جیسے حکومت کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے ویسے ہی انکے نوٹیفیکیشن ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اطلاعات ٹویٹ پر بتاتے ہیں فرخ سلیم معیشت پر ترجمان ہونگے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسی ٹویٹ ڈیلیٹ کرکے دوسری ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ فرخ سلیم ہمارے ترجمان نہیں تھے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم کا بطور وزیر اعظم نوٹیفکیشن ہوا یا نہیں؟ ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت اپنے اعلانیہ و غیر اعلانیہ تمام مشیروں کے نوٹیفکیشن سامنے لائے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعظم اپنا، وزرا اور معاونین کے نوٹیفکیشن بھی قوم کے سامنے لائیں انہوں نے کہاکہ کل کو یہ کہیں گے ہمارا تو نوٹیفکیشن ہی نہیں ہوا اور بھاگ جائیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ فرخ سلیم نے انکی معاشی پالیسی پر سوال اٹھائے تو انکے حوالے سے یوٹرن لے لیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ میں بغیر نوٹیفکیشن جو لوگ بیٹھ رہے ہیں اسکی بھی تحقیقات ہونا چاہئیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعظم ایسے لوگوں کو کابینہ اجلاس میں کیوں بیٹھنے دے رہے ہیں؟ ۔
مریم اورنگزیب