دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو سرکاری نوکریوں سے روکے جانے کا اقدام چیلنج

دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو سرکاری نوکریوں سے روکے جانے کا اقدام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو سرکاری نوکریوں سے روکے جانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا،اس سلسلے میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری ڈاکٹر عدیل انور نے یونس نول ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو ووٹ دینے،پاکستان میں شادی کرنے، کاروبارکرنے اور سرمایہ کاری کا حق حاصل ہے،دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کوسرکاری نوکری سے روکنا امتیازی سلوک ہے،آئین کے تحت ریاست کے کسی فرد کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں برتا جا سکتا۔دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو سرکاری نوکریوں سے روکنے کا حکومتی اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -