وکیل پیش نہ ہونے پرڈی جی ریلوے برطرفی کیس کی سماعت کل تک ملتوی

وکیل پیش نہ ہونے پرڈی جی ریلوے برطرفی کیس کی سماعت کل تک ملتوی

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی لیگل ریلوے کی برطرفی کے خلاف دائردرخواست کی سماعت 7جنوری تک ملتوی ہوگئی ۔گزشتہ روز ڈی جی لیگل طاہر پرویزکے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ انہیں غیرقانونی طور پر عہدہ سے ہٹایا گیا جبکہ ان کے کنٹریکٹ کی مدت ابھی باقی ہے ۔ریلوے کے جواب میں کہا گیاہے کہ قانون کے مطابق ڈی جی لیگل ریلوے کو ایک ماہ کی تنخواہ اور نوٹس دے کر برطرف کیا جا سکتا ہے،انہیں قانون اورتقرری کی شرائط کے مطابق برطرف کیا گیا،ریلوے کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے اس کیس کو ایک ہفتے میں نمٹانے کا حکم دے رکھاہے ۔

سماعت ملتوی

مزید : صفحہ آخر


loading...