تبادلہ کیس ،سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب منصور قادر کے خلاف دائر درخواست پرفریقین کے وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا،جسٹس جواد حسن نے ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو ملک اشفاق شاہد کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب کی جانب سے بھکر تبادلہ کر دیا گیا تھا، پبلک سروس ٹربیونل تبادلے کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر چکا ہے، نوٹیفکیشن منسوخ ہونے کے بعد اپنے عہدہ پر کام کر رہا ہوں،سیکرٹری کوآپریٹو نے پولیس کے ذریعے زبردستی چارج لینے کی کوشش کی، سیکرٹری کوآپریٹو اور سی سی پی اولاہور کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔
فیصلہ محفوظ