سمبڑیال،سینئر صحافی ارشدمحمود گھمن کے ڈیرہ پر فائرنگ،صحافیوں کی مذمت

سمبڑیال،سینئر صحافی ارشدمحمود گھمن کے ڈیرہ پر فائرنگ،صحافیوں کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر )لاہور کی صحافی برادری نے روزنامہ پاکستان کے سینئر صحافی اور کونسل ممبر لاہور پریس کلب ارشدمحمود گھمن کے آبائی ڈیرہ سمبڑیال پر نامعلوم مسلح نقاب پوشوں کی اندھا دندھ فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 31 دسمبر2018ء کو سینئر صحافی ارشد محمود گھمن اپنے ڈیرہ منڈیر کوٹھے تھانہ ایئرپورٹ سمبڑیال ضلع سیالکوٹ میں رات کو فیملی کے ہمراہ موجود تھے کہ تقریبا 8:20پر 2نامعلوم ہنڈاموٹرسائیکل 125پرسوار مسلح افراد آئے اور انہوں ن ے اندھادندھ فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں ڈیرہ کا مرکزی دروازہ چھلنی ہوگیا ،جس پر لاہور پریس کلب کے سینئر ممبران سعید چودھری، کامران مغل ، شہزادہ خالد،قاسم رضا ،ڈاکٹر شجاعت ،اسد علی ،نوید ملک ،میاں داؤد، منیر باجواہ اورچودھری یاور علی کے وغیرہ سمیت دیگر صحافی تنظیموں نے اس واقع کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے ۔صحافی برادری کا کہنا ہے صحافیوں پر آئے روز حملے ہونے سے صحافی برادری میں تشویش پائی جاتی ہے ،اس کے سدباب کے لئے وہ پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کو تحفظ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -