پرائس کنٹرول اتھارٹیزسرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، اکرم چودھری

پرائس کنٹرول اتھارٹیزسرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، اکرم ...

راولپنڈی )خصوصی رپورٹ)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سیاسی امور محمد اکرم چوہدری نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر کے ہمراہ اشیاء ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں کے کنٹرول کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول اتھارٹیز سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اس پابندی کا اطلاق بلا امتیازہر دوکان اور سٹور پر ہونا چاہیئے۔ اس کے علاوہ ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کے کنٹرول کے لیے غیر قانونی وغیر رجسٹرڈ ڈیلز کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے اور رجسٹرڈ ڈیلرز کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ ایل پی جی کی فروخت سرکاری نرخنامے کے مطابق کریں۔ اسی طرح پھل و سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مارکیٹ کمیٹی کو فعال کیا جائے۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کی سٹا ف کی کمی کی شکایت پر محمد اکرم چوہدری نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد از جلد اس بابت عملی اقدامات کریں گے تا کہ قیمتوں کو مقرر کرنے اور ان کے اطلاق کو یقینی بنانے کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد منڈیوں کو فعال کرتے ہوئے مڈل مین اور آڑھتیوں کی دخل اندازی کو کم سے کم کرنا ہے کیونکہ یہی لوگ ذخیرہ اندوزی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مہنگائی کا باعث بنتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اس اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی واثق قیوم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملیحہ جمال، اے ڈی سی (فنانس) نوشین سرور، اے ڈی سی (ریونیو) میاں بہزاد عادل، اے سی ٹیکسلا سدرہ انور، اے سی گوجر خان غلام مصطفیٰ، اے سی سٹی نعیم افضل، اے سی صدر احمد حسن رانجھا، اے سی کلر سیداں امبر گیلانی، اے سی کینٹ زاہد خان، اے سی ہیڈ کوارٹر اشعر اقبال، اے سی کوآرڈینیشن حیدر عباس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اکرم چودھری

مزید : صفحہ آخر


loading...