پنجاب اسمبلی میں سپیشل کمیٹی کے ذریعے قانون سازی منظور نہیں،پیپلز پارٹی

پنجاب اسمبلی میں سپیشل کمیٹی کے ذریعے قانون سازی منظور نہیں،پیپلز پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی نے بھی پنجاب اسمبلی میں سپیشل کمیٹی کے ذریعے قانون سازی کی مخالفت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق رائے کیا ہے ،دونوں جماعتوں نے سوموار کو پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس طلب کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے مسلم لیگ (ن) رہنما کے ندیم کامران سے مشاورت کی ۔ پیپلزپارٹی کے حسن مرتضیٰ نے کہاکہ سپیشل کمیٹی کے ذریعے ہونے والی قانون سازی کو تسلیم نہیں کریں گے اور اسمبلی میں اس پر آواز بلند کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسی کسی کمیٹی کو نہیں مانتے جس میں اپوزیشن کی نمائندگی نہ ہو،اپوزیشن کی مشاورت کے بغیر قانون سازی آمرانہ روش ہے۔انہوں نے کہا کہ 5ماہ گزرنے کے باوجود قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ کرنا حکومتی نا اہلی ہے۔
پیپلز پارٹی / پنجاب اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -