ناجائز قبضے ،سیف الملوک کھوکھر تحقیقات کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن میں پیش

ناجائز قبضے ،سیف الملوک کھوکھر تحقیقات کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن میں پیش

لاہور(کرائم رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی سیف الملوک کھوکھر ناجائز قبضوں اور کھوکھر پیلس کی تعمیرات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں پانچویں مرتبہ اینٹی کرپشن کے سامنے پیش ہو ئے۔اینٹی کرپشن کے افسران کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر سے سوالات پوچھنے کے علاوہ بیانات بھی قلمبند کئے گئے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اور قانون کے احترام میں اینٹی کرپشن کے سامنے پیش ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جتنی بھی اراضی ہے وہ ہماری ملکیتی ہے اس لئے ہمیں کسی طرح کا خوف نہیں ۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جس طرح مرضی گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کرے ۔ اگر کسی ادارے کے پاس شکایت آتی ہے تو اسے چھان بین کرنی چاہیے اور ہمیں کسی ادارے سے کوئی شکایت نہیں۔ ہمیں اداروں سے انصاف کی توقع ہے اور انشا اللہ ہم تینوں بھائی سر خرو ہوں گے۔

سیف الملوک کھوکھر

مزید : صفحہ آخر


loading...