شاہد خاقان ملک کواربوں کا چونا لگا کر ہم پہ تنقید کر رہے ہیں،فیاض چوہان

شاہد خاقان ملک کواربوں کا چونا لگا کر ہم پہ تنقید کر رہے ہیں،فیاض چوہان

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ جس کی بھی کرپشن کی دم پر پاؤں رکھو اس کو ملک، معیشت اور جمہوریت یاد آجاتی ہے،ایل این جی کے حوالے سے لوٹ مار کرنے کے بعد بھی شاہد خاقان عباسی جیسے سیاستدان صرف 4ما ہ کی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ دنیا کے کسی بھی تھکے ہوئے ماہر معاشیات سے پوچھ لیں کہ 4ماہ میں معیشت کیسے بن سکتی ہے؟صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کی معیشت کو اپنے پیروں پہ کھڑا کرنے کے لیے کم از کم پانچ سال کا وقت چاہیے ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے شاہد خاقان عباسی صاحب اور ان کی حکومت کی کرتوتیں ایسی تھیں جن کی بدولت ہماری معیشت اس حد تک بے حال ہے۔ان کی تو یہ خواہش تھی کہ ملک خدانخواستہ دیوالیہ ہوجائے اور عمران خان اسے سنبھال نہ سکیں۔لیکن عمران خان صاحب نے بڑے تدبر اور کمال کے ساتھ دوسرے ممالک سے معاشی تعلقات بنائے اور ملک کی معیشت کی ڈوبتی نا کو سہارا دیا۔ مقام حیرت ہے کہ شاہد خاقان صاحب ملکی خزانے کو اربوں کھربوں کا چونا لگانے کے بعد کس منہ سے تنقید کر رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...