وفاقی وزیر عمر ایوب کی بجلی کی ٹرانسمشن میں رکاؤٹ سے صارفین کو درپیش مشکلات پر معذرت

وفاقی وزیر عمر ایوب کی بجلی کی ٹرانسمشن میں رکاؤٹ سے صارفین کو درپیش مشکلات ...

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان نے شدید دھند کی وجہ سے بجلی کی ٹرانسمشن میں رکاؤٹ سے صارفین کو درپیش مشکلات پر معذرت کرتے ہوئے کہاہے لائن ٹر پنگ کی وجہ سے عارضی طور پر لوڈ منجمنٹ کرنا پڑ رہی ہے اپنے دفتر سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا ہے بجلی معطلی کی وجہ سے صارفین کو اس ضمن میں دشواری پر ہم معذرت خوا ہیں ہماری ٹیمیں پوری پوری رات دشوار موسم میں بحالی کا کام سرانجام دیتی ہیں اور بجلی کی فوری بحالی کیلئے وزیراعظم کی ہدایات ہر مزید ٹیمیں بھی تعینات کر دیں ہیں، دھند کی صورت میں اس کی صورتحال اور عارضی لوڈ مینجمنٹ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔

وزیر معذرت

مزید : صفحہ آخر


loading...