آئندہ 24گھنٹے، ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

آئندہ 24گھنٹے، ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ٗ پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، کوئٹہ، ژوب، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ٗجنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران مری، گلیات، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔ادھر پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے ملتان خانیوال موٹروے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق ملتان خانیوال موٹروے کو بند کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو فوگ لائٹس کے استعمال کرنے اور غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایات کی گئی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...