پیپلز پارٹی نے مہمند ڈیم ٹھیکے کیخلاف نیب میں درخواست دائر کر دی

پیپلز پارٹی نے مہمند ڈیم ٹھیکے کیخلاف نیب میں درخواست دائر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے مہمند ڈیم ٹھیکے کے خلاف نیب میں درخواست دائر کر دی۔ پی پی پی نے معاملہ پر نیب آرڈیننس کے مطابق کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر عبدالرزاق داؤد کو دیا گیا ہے اور دیگر پارٹیز کو نذر انداز کیا گیا ہے اور دیگر کمپنیوں کی بات نہیں سنی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کی نیب مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے حوالہ سے مکمل تحقیقات کرے اور اس ٹھیکے کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پی پی پی رہنماؤں کا اجلاس ہوا تھا جس میں سینیٹر شیری رحماٰن اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی تھی اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالہ سے دیئے جانے والے ٹھیکے کے خلاف نیب میں درخواست دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
پی پی درخواست

مزید :

صفحہ آخر -