چیئرمین نیب آئندہ ہفتے پوزیشن اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کرینگے

چیئرمین نیب آئندہ ہفتے پوزیشن اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کرینگے

اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال آئندہ ہفتے پوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کا فیصلہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب کیا۔چیئرمین نیب نے کہا ہے وہ اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی سے آئندہ ہفتہ کے دوران نہ صرف ملاقات کیلئے تیار ہیں بلکہ تاریخ اور وقت کا تعین بھی اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی خود کریں کیونکہ وہ پارلیمنٹ اور پارلیمنٹرینز کا بے حد احترام کرتے ہیں اور کسی بھی دن اور وقت ملاقات کیلئے تیار ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...