ڈی ایچ اے کے ووٹرزکا فیصلہ سب کو تسلیم کرنا ہو گا ، یوسف چوہان

ڈی ایچ اے کے ووٹرزکا فیصلہ سب کو تسلیم کرنا ہو گا ، یوسف چوہان

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)چوہان گروپ کے چےئرمین محمد یوسف چوہان کا ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو اختیارات کی منتقلی پر مبارک باد دیتے ہوئے نئی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ،یوسف چوہان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ڈی ایچ اے کے ووٹرزکا فیصلہ سب کو تسلیم کرنا ہو گا ،نو منتخب قیادت پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اللہ نے ان کو موقع فراہم کیا ہے وہ اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ برادری کی خدمت کے لیے میدان میں آئیں ،یوسف چوہان نے کہا ہم ہر سطح پر تعاون کریں گے،یوسف چوہان نے الیکشن کمیشن کو پر امن انداز میں الیکشن کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں بھی مبارک باد دی ہے ۔

یوسف چوہان

مزید : صفحہ آخر


loading...