رئیلٹرز اور الخدمت گروپ پراپرٹی بحران مل کر حل کریں ، ابرار حسین

رئیلٹرز اور الخدمت گروپ پراپرٹی بحران مل کر حل کریں ، ابرار حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے کے ممتاز رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ابرار حسین کی الخدمت گروپ کے کامیاب ہونے والے نو منتخب عہدے داروں کومبارک باد ،الخدمت گروپ کی ڈی ایچ اے کے ڈیلرز کے لیے تاریخ ساز خدمات پر میاں طلعت احمد کو خراج تحسین ،ابرار حسین نے نو منتخب صدر ابو بکر بھٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں ڈی ایچ اے رئیلٹرز اور الخدمت گروپ مل کر پراپرٹی کے بحران کو حل کریں گے اور ڈی ایچ اے کے ڈیلرز کی مجروح کی گئی ساکھ بحال کریں گے،ابرا ر حسین نے کہا ہے کہ الخدمت گروپ اور ابو بکر بھٹی کو مل کر کام کرنا ہو گا ہر سطح پر ایک دوسرے کا احترام اور ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا ،ابرار حسین نے اختیارات کی احسن انداز میں منتقلی پر بھی سبکدوش ہونے والی اور نئی قیادت دونوں کو مبارک باد دی ہے۔
ابرار حسین

مزید :

صفحہ آخر -