حج پالیسی 2019ء کا اعلان 10جنوری کو ہوگا ،سرکاری حج سکیم کی درخواستیں 20جنوری سے لینے کی تجویز
لاہورڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی2019ء کا اعلان 10 جنوری ،سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی 20 جنوری سے لینے کی تجویز،حج درخواستوں کے لیے ریڈ ایبل انٹرنیشنل پاسپورٹ کی میعاد 20 فروری 2020 ء تک کی ضروری ہو گی،10بنک حج درخواستیں وصول کریں گے،حج درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کار بتانے حج فارموں کی فیڈنگ سے آگاہی کے لیے بنکوں کے عملے کی ٹریننگ حج پالیسی کے اعلان کے بعد کرنے کا فیصلہ،ملک بھر کے بنکوں کو سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت،وزارت خزانہ کی طرف سے سبسڈی دینے کی درخواست کا جواب آتے ہی سرکاری حج سکیم کا حج پیکج فائنل کے جانے کا امکان،معلوم ہوا ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کی درخواستوں کئی وصولی ایک ساتھ لینے کی تجویز ہے مگر حج کوٹہ کی تقسیم کا پنڈورا بکس کھولے جانے کی وجہ سے ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔
درخواستیں