راولپنڈی،بینظیر بھٹو ہسپتال منصوبے کا 24 کروڑ کا ریکارڈ غائب

راولپنڈی،بینظیر بھٹو ہسپتال منصوبے کا 24 کروڑ کا ریکارڈ غائب

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال کے اکاؤنٹس آڈٹ میں 24 کروڑ 24 لاکھ 80 ہزار مالیت کے ایک منصوبے کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت ہسپتال کو 28 کروڑ 35 لاکھ 20 ہزار روپے فراہم کیے گئے تھے تاہم ہسپتال کی انتظامیہ نے آڈٹ کے دوران 4 کروڑ 10 لاکھ 39 ہزار روپے کے واؤچرز فراہم کیے جبکہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کیلئے قائم اضافی 25 سرجیکل بیڈ اور متعلقہ سہولیات سے متعلق 24 کروڑ 24 لاکھ 80 ہزار روپے کے واؤچرز غائب تھے۔دوسری جانب جب اے ڈی پی کے مرکزی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اطہر تحسین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ریکارڈ جلد ہی فراہم کردیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آڈٹ ٹیم نے گمشدہ ریکارڈ سے متعلق اعتراض کیا لیکن انتظامیہ انہیں اخراجات کی تفصیلات فراہم کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...