وزارت موسمیاتی تبدیلی اور زلمے فاونڈیشن میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط

وزارت موسمیاتی تبدیلی اور زلمے فاونڈیشن میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط

اسلام آباد(آن لائن ) وزارت موسمیاتی تبدیلی اور زلمے فاونڈیشن نے جمعہ کے روز مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ مفاہمتی یاداشت پر ڈائریکٹر جنرل انوائرنمنٹ محمد ارفان طارق اور زلمے فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو شکیل احمد زالمے نے دستخط کیے اور اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر براے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم بھی موجود تھے، مفاہمتی یاداشت کا مقصد وزیراعظم کا کلین گرین پاکستان پراجیکٹ میں تعاون اور ماحولیاتی تحفظ کو عوام الناس میں فروغ دینا ہے۔ ملک امین اسلم نے اس موقع پر کہا اس مفاہمتی یاداشت کا مقصد کلین گرین پاکستان کو مزید فروغ دینا ہے اور زلمے فاونڈیشن جو کرکٹ کے میدان میں ایک معروف حیثیت رکھتا ہے ہمیشہ ماحولیاتی تحفظ میں پیش پیش رہا ہے اور ہماری باہمی تعاون مستقبل میں بھی قائم رہے گی۔مفاہمتی یاداشت کے کل پانچ نکات ہیں جس میں کلین گرین پاکستان پروجیکٹ کو زلمے کرکٹ پلیئرز اور مینجمینٹ کی ویڈیو اور آ وڈیو میسج کی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے عوام میں اس کا پیغام اور شعور اجاگر کرنا، پشاور زلمے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ اور پروموشنل ویڈیو پیغامات ، پشاور زلمء کی طرف سے مختلف قومی مشہور شخصیات کی طرف سے خیر سگالی کا عوامی خدماتی پیغام ، زلمے فاونڈیشن کی طرف سے ممتاز کھلاڑیوں کو سفیر خیرسگالی کا انتخاب اور ان کے ذریعے کلین گرین پاکستان کا فروغ،وزارت موسمیاتی تبدیلی اور زلمء فاونڈیشن کی مشترکہ تعاون سے فاٹا میں زیتون کی پانچ لاکھ پودوں کی نرسری کا قیام اور کامیابی کی صورت میں دوسرے علاقوں میں اس کا پھلاؤں

یادداشت

مزید : صفحہ آخر


loading...