ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانافضل الرحمان

ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانافضل الرحمان

کوئٹہ(آن لائن)قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے مولانا محمد خان شیرانی اور جمعیت پنجاب کے امیر ڈاکٹرقاری عتیق الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،تبدیلی کے بلند بانگ دعویداروں نے ملک کو دنوں کے اندر دیوالیہ کر دیاہے، مہنگائی ، بیروز گاری میں ہوش ربا اضافے کے ساتھ خارجہ محاذ پر حکمرانوں کی مغرب نوازی قومی المیہ بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ نہاد اور جعلی حکمران ملک کے نظریاتی و اسلامی تشخض کو ختم کرنے کے عالمی ایجنڈے پر اندھا دھند عمل پیرا ہے انہوں نے مظفرگڑھ ملین مارچ کی تاریخ ساز کامیابی پر اظہار اطمینان اور جنوبی پنجاب کے تمام جماعتی و دینی احباب کو خراج تحسین کیا اس موقع پر ملاقات میں جماعتی و تنظیمی صورتحال کے علاوہ تحریک ناموس رسالت کو پنجاب میں مزید منظم کرنے اور اس میں تیزی لانے کے متعلق طویل مشاورت ہوئی قائد جمعیت نے تحریک ناموس رسالت کے حوالے سے پنجاب بھر بالخصوص شمالی پنجاب کے جماعتی ذمہداران و کارکنان کو اپنی صف بندی مکمل کرنے کی ہدایت کی قائد جمعیت نے کہا آسیہ مسیح کے کیس میں حکمران اور عدلیہ دونوں نے عالمی اداروں سے خفیہ ڈیل کی ھے، جو اب طشت ازبام ہوچکی ہے ملک بھر اور بالخصوص پنجاب کے دینی کارکنوں کو ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار رہنا ہوگا عنقریب اسلام آباد میں لانگ و ملین مارچ کا اعلان کیا جائے گا، جو یہود نوازحکمرانوں کی رخصتی تک جاری رہے گا۔

فضل الرحمن

مزید : علاقائی


loading...