حکومت معاشی پالیسیوں سے مہنگائی اور قرضوں میں اضافہ ہوا ،سراج الحق

حکومت معاشی پالیسیوں سے مہنگائی اور قرضوں میں اضافہ ہوا ،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے’’ پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں‘‘ کا بیان دیکر حکومت کو ایک بار پھر دانہ ڈالا ہے ،اگر حکمرانوں نے ٹرمپ کے وعدوں پر اعتماد کیااور دوبارہ امریکی جال میں پھنس گئے تو یہ ان کی سادگی کا سب سے بڑا ثبوت ہوگا۔حکومت ٹرمپ کی بجائے اللہ کے وعدوں پر یقین کرے اور سچے دل سے تائب ہو کر اسلام کا بلاسود معاشی نظام نافذ کردے تو تمام پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے ۔حکمران کفایت شعاری اور سادگی اختیار کریں اور ٹیکسوں کی بجائے زکواۃ و عشر کا نظام قائم کردیں تو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ذلت نہیں اٹھانا پڑے گی ۔حکومت کی اب تک کی معاشی پالیسیوں سے معاشی بدحالی ،مہنگائی اورقرضوں میں اضافہ ہوا ہے ۔موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے ۔حکومت تبدیل ہوئی ،پالیسیاں وہی ہیں ۔ نئی حکومت اب تک عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے ۔ معاشی پالیسیاں یہی رہیں تو 2019عوام کی مشکلات میں اضافے کا سال ہوگا۔موجودہ حکومت کے پانچ ماہ میں ڈالر قریبا 32روپے مہنگا ہوا۔اس وقت 13لاکھ کے قریب لوگ ٹیکس دیتے ہیں ۔ عشر و زکواۃ کا نظام رائج کردیا جائے توکروڑ وں لوگ زکواۃ دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جاری مرکزی مجلس شوریٰ کے افتتاحی اجلاس سے اور بعد ازاں جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مطلب نکل جاتا ہے تو ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں دینا شروع کردیتا ہے ،جب دوبارہ مطلب پڑتا ہے تو ساتھ مل کر چلنے کی بات کرتا ہے جس پر حکمران پھولے نہیں سماتے اوردوبارہ امریکی جال میں پھنس جاتے ہیں ،امریکہ نصف صدی سے پاکستان کے ساتھ یہ گھناؤنا کھیل کھیل رہا ہے لیکن ہمارے حکمران ہر بار امریکی فریب کا شکارہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو خود فریبی سے نکل کر اب کی بار ٹرمپ کو منہ نہیں لگانا چاہئے ۔
سراج الحق

Back to Conversion Tool

مزید :

صفحہ آخر -