حکومت کا 24ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن لائن کی سہولت دینے کا فیصلہ

حکومت کا 24ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن لائن کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی حکومت نے 24 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن لائن کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ملکی داخلی صورتحال اور پڑوسی ممالک کی روایتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے حکومت پاکستان نے پڑوسی ممالک کیلئے ویزہ پالیسی پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سربرا ہو ں کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں داخلی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے غیر ملکیوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر امیگر یشن عصمت اللہ جونیجو کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان کا نام ویزہ آن لائن ارائیو ل کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔ 24ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن لائن ارا ئیول کی سہولت دی جارہی ہے۔ ان ممالک میں آسٹریلیا ، بیلجیم ، کینڈا ، چین ، ڈنمارک ، فن لینڈ ، فرانس ، یونان اٹلی ، سویڈن اور دیگر کے نام شامل ہیں۔

حکومت فیصلہ

مزید : علاقائی


loading...