چیف جسٹس میرے خلاف مقدمات کی دوبارہ انکوائری کروائیں،آصف ہاشمی
لاہور(فلم رپورٹر)سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سیدآصف ہاشمی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ وہ ان کے خلاف بنائے گئے مقدمات کی دوبارہ انکوائری کروانے کا حکم جاری کریں تاکہ قانون و انصاف کے تقاضے پور ے ہو سکیں ،کیونکہ تمام مقدمات میری عدم موجودگی میں میرا موقف اور بیان لئے بغیر بنائے گئے ،جو آئین و قانون کی خلاف ورزی اور جھوٹ پر مبنی ہے ،احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا ہے کہ میں بطور چیئرمین اقلیتوں کے لیے گراں قد خدمات انجام دیں جس کی وجہ سے حکومت پاکستان نے مجھے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکرگی سے نوازا گیا ،اگر میں نے غلط کام کئے ہوں تو مجھے یہ اعزاز نہ ملتامیرا جرم صرف اتنا ہے کہ میں نے وفاقی حکومت کی ہدایت اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ملازمین کو ریگولر کیا لوگوں کو روز گار دیا کوئی کرپشن یا غیر قانونی کام نہیں کیا ۔
آصف ہاشمی