الیکشن کمیشن کا سابقہ فاٹا کے تمام اضلاع کی انتخابی فہرستیں مرتب کر نے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا سابقہ فاٹا کے تمام اضلاع کی انتخابی فہرستیں مرتب کر نے کا ...

اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے فاٹا کے تمام اضلاع کی انتخابی فہرستوں کو ہنگامی بنیادوں پر مرتب کر نے کا فیصلہ کر لیا ۔جمعہ کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی صدارت میں سابقہ فاٹا کے تمام اضلاع کی انتخابی فہرستوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ،جس میں الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ فاٹا کے تمام اضلاع کی انتخابی فہرستوں کو ہنگامی بنیادوں پر مرتب کیا جائے گا ، اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی گئی کہ ایسے ووٹرز جن کا ووٹ ان کے شناختی کارڈ پر درج پتہ سے مطابقت نہیں رکھتا وہ اپنا ووٹ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق کروا لیں ۔

الیکشن کمیشن

شہبا زشر یف کی اہلیہ نصرت شہباز برطانیہ چکی گئیں

لاہور(آئی این پی) (ن) لیگ صدر میاں شہبا زشر یف کی اہلیہ نصرت شہباز برطانیہ روانہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق وہ لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوئیں جبکہ انکو اےئر پورٹ پرحمزہ شہباز نے والدہ کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا ہے اور امکان ہے کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان واپس آئیں گی ۔

شہباز اہلیہ

مزید : علاقائی


loading...