وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک عثمان سعید کے ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی

وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک عثمان سعید کے ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی) احتساب عدالت نے نیشنل بینک کے وائس پریزیڈنٹ عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کر دی۔ احتساب عدالت کے جج وسیم اختر کی عدالت میں عثمان سعید کیخلاف اربوں روپے کے غبن کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔ احتساب عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی مزید توسیع کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ 18جنوری کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا۔
ریمانڈ توسیع

مزید :

صفحہ آخر -