ایف بی آر کی دلچسپ کارروائی 13لاکھ انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر منجمد اکاؤنٹس سے ’’2روپے ‘‘ نکلوا لیے

ایف بی آر کی دلچسپ کارروائی 13لاکھ انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر منجمد اکاؤنٹس ...

لاہور(آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دلچسپ کارروائی کرتے ہوئے 13لاکھ روپے انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر منجمد اکاؤنٹس سے ’’2روپے ‘‘ نکلوا لیے ۔تفصیلات کے مطابق انڈس فروٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذمے سال 2009ء کی مد میں 13لاکھ روپے انکم ٹیکس واجب الاد ہے جس پر ایف بی آر کی جانب سے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے تاہم اکاؤنٹس میں صرف 2روپے ہی موجود تھے ۔ مگر ایف بی آر کی ٹیم نے اکاؤنٹس سے 2روپے بھی نکلوا لیے ۔ ایف بی آر کی ٹیم میں ڈپٹی کمشنر عمر زیب خان ، انسپکٹر عمران زیدی اور کاشف محمود شامل تھے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...