نیب کی تحقیقات وزیراعظم عمران خان پراثرانداز نہیں ہوں گی، علی محمد خان

نیب کی تحقیقات وزیراعظم عمران خان پراثرانداز نہیں ہوں گی، علی محمد خان

چارسدہ (آئی این پی ) وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ نیب کی تحقیقات وزیراعظم عمران خان پراثرانداز نہیں ہوں گی،اپو زیشن پر کرپشن کے سنگین مقدمات چل رہے ہیں اس لئے ان کی چیخ و پکار فطری امر ہے، میاں نوا ز شریف سے پوچھا جا ئے کہ ای سی ایل سے پرویز مشرف کا نام کیو ں نکالا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں وزیر اعظم پاکستان سٹیزن پورٹل کے شکایت کنند گان سے ملاقات اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر مملکت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ معاشی حالات کچھ زیادہ ٹھیک نہیں مگر یہ بھی درست ہے کہ موجودہ حکومت کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ سے ساری مصیبتیں ورثے میں ملی ہے اور ہم یہ بوجھ کسی اور کے کندھے پر ڈالنے کی بجائے اسے حل کرنے کی کو شش میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل سسٹم کے ذریعے عوام کو ان کے دہلیز پر انصاف مل رہا ہے۔

علی محمد خان

مزید : صفحہ آخر


loading...