نیب کا نوٹس نہیں آیا،گورنر کو وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی ایڈ وائس پرکام کرنا ہو گا، مراد علی شاہ
کراچی(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے 6 ماہ میں انڈے اور مرغیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر کو ہم تعینات کرتے ہیں وزیراعظم کی ہدایت پر اور گورنر کو وزیراعلی اور کابینہ کی ایڈوائس پر کام کرنا ہوتا ہے جب کہ وزیراعظم نے کہا تھا گرین لائن کے لئے بسیں ہم لے آئیں گے، گورنر صاحب نے شاید وزیراعظم سے ملاقات کے منٹس پڑھے نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اصل چیزوں پر دھیان نہیں دے رہا جب کہ مجھے آج مجھے نیب کی طرف سے کوئی نوٹس آیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کے عہدے کا احترام کرتا ہوں لیکن آئین وفاق اور صوبے کی حد تعین کرتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 100 دن میں انڈے اور مرغیوں کے علاوہ کچھ ہوا؟ لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت کو صوبے کی عوام کا اعتماد حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کے عہدے کا احترام کرتا ہوں لیکن آئین وفاق اور صوبے کی حد تعین کرتا ہے، گورنر صاحب کو وزیراعظم کی سفارش پر صدر تقرر کرتے ہیں، گورنر تقرری کے بعد آئین کے تحت وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کیساتھ کام کرنے کا پابند ہوتا ہے، گورنر سندھ اگر یہ بات سمجھ لیں گے تو ساتھ مل کر کام کریں گے نہیں سمجھیں گے تو ساتھ کام نہیں کریں گے۔
مراد علی شاہ