صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی کی 9واردا تیں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم ، متعدد موٹر سائیکلیں گاڑیا ں چوری

صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی کی 9واردا تیں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم ، ...

لاہور(کرائم رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔طلائی زیورات۔موبائل فون۔کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا ذرائع کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر فرخان کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ 50ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے جوہر ٹاون میں میں ڈاکو گھر میں گھس کر سلیم اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ ہربنس پورہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اعظم اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر4لاکھ روپے 80ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ فیصل ٹاون کے علاقے میں ڈاکوؤں ظہیر اور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 10ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔مصطفی آباد کے علاقے ڈاکوؤں نے فہیم اور فیملی سے 90ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات شفیق آباد میں ڈاکوؤں نے یاست اور فیملی سے 50ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ مغلپورہ علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر خرم سے25ہزار اور موبائل فون۔گلشن راوی سے ڈاکو عمران سے60ہزار نقدی اور موبائل فون ہڑیارہ میں رشید سے ڈاکو گن پوائنٹ پر15ہزار نقدی اور موبائل فون۔کوٹ لکھپت سے ڈاکو گن پوائنٹ پر کرامت سے20ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ڈیفنس اے اور ماڈل ٹاون سے گاڑیاں اور گڑھی شاہو۔سبزاہ زار اور گوالمنڈی کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

مزید : علاقائی


loading...